Sunday, February 16, 2025, 2:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مفتاح اسماعیل نے گورنرشپ کیلئے میرے دفتر کے قالین گھسا دیئے تھے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

مفتاح اسماعیل نے گورنرشپ کیلئے میرے دفتر کے قالین گھسا دیئے تھے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

نوازشریف وزارت عظمٰی کے امیدوار ہوں گے، شہباز انکی معاونت کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے سابق وزیر اعظم نوازشریف وزارت عظمٰی کے امیدوار ہوں گے جبکہ شہباز شریف ان کی معاونت کریں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو انتقام نہیں ملک و قوم کی خدمت ترجیح ہوگی، ماضی کے واقعات کے حقائق جاننے کیلئے کمیشن بنائیں گے۔

انٹرویو کے دوران اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سندھ کا گورنر بننے کے لیے ان کے دفتر کے قالین گھسا دیے تھے مگر کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا اور وہ ماضی کو یاد نہیں رکھتے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سیاسی انتقامی کارروائیاں کی گئیں لیکن آج لیول پلیئنگ فیلڈ ہے اور الیکشن میں کسی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں لگے گی۔

banner

اسحاق ڈار نے کہا کہ میں کوئی وجہ نہیں دیکھ رہا کہ الیکشن جنوری سے آگے جائیں اور مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی والے الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024