43
مقبوضہ کشمیر میں زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ہندو زائرین اکھنور میں واقع مندر جا رہے تھے کہ پہاڑی علاقے میں بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نیچے کھائی میں جا گری۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مرنے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے یا نہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ واقعے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر 54 زخمیوں کو جموں میں واقع اسپتال پہنچایا۔