Monday, January 13, 2025, 3:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ملائیشیا، تھائی لینڈ میں بارشوں سے تباہی، 12 افراد ہلاک

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں بارشوں سے تباہی، 12 افراد ہلاک

شمالی ملائیشیا میں ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد لوگ بے گھر

by NWMNewsDesk
0 comment

ملائیشیا اور اس کے پڑوسی ملک تھائی لینڈ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شمالی ملائیشیا میں ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں

جنوبی تھائی لینڈ میں تقریباً 13 ہزارافراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

شدید بارشوں اور طوفان کی مزید وارننگز کے سبب ہلاکتوں اور بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

banner

پھنسے ہوئے رہائشیوں کو بچانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور بے گھروں کو پناہ فراہم کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز میں کاریں اور مکانات ڈوبے ہوئے ہیں اور لوگ کمر کے آنے والے گہرے پانی سے گزرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ڈیزاسٹر حکام نے بتایا ہے کہ سیلاب نے جنوبی تھائی لینڈ میں تقریباً پانچ لاکھ 34 ہزار خاندانوں کو متاثر کیا ہے اور طبی سہولیات کو سیلاب کے پانی سے بچانے کے لیے دو ہسپتالوں کو بند کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024