Saturday, January 18, 2025, 8:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » منموہن سنگھ کی آخری رسومات جمنا کے کنارے ادا

منموہن سنگھ کی آخری رسومات جمنا کے کنارے ادا

سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔

منموہن سنگھ کی آخری رسومات دریائے جمنا کے کنارے ادا کی گئیں۔

وزیراعظم نریندر مودی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے، سونیا گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر نے شرکت کی۔

منموہن سنگھ جمعرات کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے

banner

سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی وفات پر ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

انہیں بیماری کے باعث نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ چل بسے تھے۔

منموہن سنگھ 2004ء سے 2014ء تک مسلسل 2 بار بھارت کے وزیرِ اعظم رہے۔

منموہن سنگھ نے صحت کے مسائل کی وجہ سے حالیہ برسوں میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024