Tuesday, April 22, 2025, 10:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مودی کا 1996 کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

مودی کا 1996 کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر میں 3 نشستوں کے لیے اہم امیدوار مضبوط دو مقامی سیاسی جماعتیں ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) 1996 کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہیں لڑرہی۔

بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے انتہائی اہم عام انتخابات کے لیے نریندر مودی پورے ملک کا دورہ کررہے ہیں لیکن اس بار غیر معمولی بات یہ ہے کہ انہوں نے اس بار مقبوضہ کشمیر سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 3 نشستوں کے لیے اہم امیدوار مضبوط مقامی سیاسی جماعتیں ہیں جن میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ہیں۔

دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گی لیکن دونوں کا کہنا ہے کہ وہ ہندو قوم پرست بی جے پی کے مخالف ہیں اور کانگریس پارٹی کی قیادت والے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

banner

ماہرین اور حزب اختلاف کی جماعتوں کا خیال ہے کہ بی جے پی نے کشمیر میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس کے نتائج سے یہ ظاہر ہو سکتا ہے کہ کشمیر اتنا پرامن اور مربوط نہیں ہے جیسا کہ مودی دعویٰ کر رہے ہیں۔

بی جے پی اپنے اتحادیوں کے ساتھ بھارت کے دیگر تمام خطوں میں انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی 543 نشستوں میں سے اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، جس کی بڑی وجہ ہندو برادری کے مفادات کو ترجیح دینے کے لیے ان کی شہرت ہے۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ’وہ الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لے رہے؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کے دعوے اور زمینی حقائق کے درمیان بہت بڑا فرق ہے‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024