Tuesday, April 22, 2025, 9:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے، کلیئرنس آپریشن میں 24 عسکریت پسند مارے گئے: پاک فوج

مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے، کلیئرنس آپریشن میں 24 عسکریت پسند مارے گئے: پاک فوج

چار سکیورٹی اہلکار اور دو عام شہریوں کی اموات بھی ہوئیں : آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان فوج نے 29 اور 30 جنوری کی شب بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے فائر فائٹ اور سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران 24 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے چار ارکان اور دو عام شہریوں کی اموات ہوئیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’29 اور 30 جنوری 2024 کی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے کیے۔

سکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ’ان دہشت گردوں کو بعد ازاں سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز میں تلاش کیا گیا، جو اب علاقے کو کلیئر اور محفوظ بنانے کے بعد مکمل ہو گیا ہے۔‘

banner

آئی ایس پی آر کے مطابق فائر فائٹ اور سینیٹائزیشن/کلیئرنس آپریشنز کے دوران پچھلے تین دنوں میں ’24 دہشت گرد‘ مارے گئے، جن میں شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان اہم نام ہیں جبکہ باقی ’دہشت گردوں‘ کا شناختی عمل جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہلکاروں اور دو شہریوں کی اموات بھی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔

’پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024