102
عودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی
اندوہناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔
مکہ مکرمہ کے علاقے کی مسجد ’زھرہ العمرہ‘ کے باہر افطار دسترخوان پر روزہ دار بیٹھے تھے، تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکراتی ہوئی افطار دسترخوان پر چڑھ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طورپر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی،
