Tuesday, November 12, 2024, 6:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میامی اوپن: ایلینا ریباکینا، ژینگ کنوین اورماریہ ساکاری تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

میامی اوپن: ایلینا ریباکینا، ژینگ کنوین اورماریہ ساکاری تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

بیلجیئم کی ایلیس مرٹینز اور جمہوریہ چیک کی کترینا ایونٹ سے باہر ہوگئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔

قازقستان کی ایلینا ریباکینا، چین کی ٹینس اسٹار ژینگ کنوین اور یونانی پلئیر ماریہ ساکاری میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں قزاقستان کی ایلینا ریباکینا، نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کی کلارا ٹاسن کو 6-3، 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

چین کی ٹینس اسٹار ژینگ کنوین نے روسی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

banner

ایک اور میچ میں یونانی ٹینس اسٹار ماریہ ساکاری نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چینی کھلاڑی یوآن یو کو اسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بیلجیئم کی ایلیس مرٹینز اور جمہوریہ چیک کی کترینا سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024