Thursday, December 12, 2024, 12:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میانمار میں جنگی جرائم میں اضافہ ہوا ہے،اقوامِ متحدہ

میانمار میں جنگی جرائم میں اضافہ ہوا ہے،اقوامِ متحدہ

چھ مہینوں میں 30لاکھ لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبور

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج کی جانب سے منظم تشدد، اجتماعی زیادتی اور بچوں کے خلاف بدسلوکی سمیت، انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں “خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔”

اقوام متحدہ کے ادارے آئی آئی ایم ایم نے بتایا کہ میانمار میں گزشتہ چھ مہینوں کے دوران تیس لاکھ سے زائد لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

آئی آئی ایم ایم نے یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 تک کی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں پہلے سے زیادہ تعداد میں اور وحشیانہ جرائم کے ارتکاب کی اطلاعات ملیں ۔

تفتیش کاروں نے کہا کہ انھوں نے زیادہ شدید اور پرتشدد جنگی جرائم کے خاطر خواہ شواہد اکٹھے کیے ہیں، جن میں اسکولوں، مذہبی عمارتوں اور اسپتالوں پر فضائی حملے شامل ہیں، جن کا کوئی واضح فوجی ہدف نہیں تھا۔

banner

اس تازہ رپورٹ کے نتائج 900 سے زیادہ ذرائع سے اکٹھی کی گئی معلومات کے تقریباً 28 ملین واقعات کی بنیاد پر تیار کیے گئے تھے ۔ ٹیم نے ویڈیوز، جغرافیائی تصویروں اور فرانزک جیسے شواہد کا بھی مطالعہ کیا۔

2018 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے میانمار میں بین الاقوامی جرائم کے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے آئی آئی ایم ایم قائم کیا تھا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024