Saturday, January 18, 2025, 8:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میٹا کا اظہارِ رائے پر قدغنیں کم کرنے کا اعلان

میٹا کا اظہارِ رائے پر قدغنیں کم کرنے کا اعلان

امریکہ میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے فیکٹ چیکنگ کا خاتمہ شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بُک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی کو وسعت دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام دوبارہ اظہار کی آزادی کی بنیاد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک مہم کی طرح زیادہ جامع ہونے کا آغاز کیا تھا جس سے آرا اور مختلف خیالات رکھنے والے لوگوں پر تیزی سے قدغن لگیں اور یہ کافی بڑھ گئی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر لوگ اپنے عقائد اور تجربات کا تبادلہ کر سکیں۔‘

banner

میٹا کی جانب سے متعدد تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جن میں سب سے اہم امریکہ میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے فیکٹ چیکنگ کا خاتمہ شامل ہے۔

تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی فیس بک پر شیئر کیے گئے مواد کا دار و مدار اب ’کمیونٹی نوٹس‘ پر ہوگا۔

یہی طریقہ کار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر استعمال ہو رہا ہے جس میں پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے صارفین کو کسی پوسٹ کے درست ہونے کے حوالے سے اعتراض کرنے اور اس پر ووٹنگ کا حق دیا جاتا ہے۔

میٹا کے پلیٹ فارمز پر صنف کی شناخت اور امیگریشن جیسے موضوعات پر پابندی ہے۔ اب اس پابندی کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024