Tuesday, February 11, 2025, 11:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میٹا ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر ہرجانہ دینے پر آمادہ

میٹا ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر ہرجانہ دینے پر آمادہ

میٹا نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے مقدمے میں سمجھوتہ کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سوشل میڈیا کمپنی میٹا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر دینے پرآمادہ ہوگئی۔

میٹا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی ہے جس نے 2021 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔

میٹا نے یہ اکاؤنٹ ریپبلکنز کی جانب سے کیپیٹل پر حملے کے بعد معطل کیا تھا۔

اس مقدمے میں اب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ مقدمے پر سمجھوتے کیلئے میٹا امریکی صدر کو 25 ملین ڈالر دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔

banner

میٹا کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کمپنی نے مدعیوں کو 25 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا جس میں 22 ملین ڈالر ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کے لیے عطیہ دیئے گئے ہیں۔

میٹا نے عدالت میں دائر درخواست میں لکھا کہ فریقین اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں کیس ختم کرنے کی مشترکہ درخواست دائر کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024