Sunday, March 16, 2025, 6:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج، پیٹرول بموں سے حملہ

میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج، پیٹرول بموں سے حملہ

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے URGENT ACTION FOR GAZAکے نام سے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور پتھراؤ بھی کیا گیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے سفارتخانے کے باہر لگے حفاظتی بیرئیر ہٹانے کی کوشش کی گئی اور اسرائیلی سفارتی حدود میں بوتل بم پھینکے گئے جس سے آگ بھڑک اٹھی تاہم اسرائیلی سفارتخانے کی عمارت حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہی۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی بھی ہوئے جبکہ بس اسٹیشنوں، پولیس کی وین اور کاروبار کو بھی نقصان پہنچا۔

banner

مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کو نازیوں سے بھی تشبیہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر رفح میں جنگ بندی کی جائے اور فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز رفح میں اقوام متحدہ کی جانب سے سیف زون قرار دیے گئے مہاجرین کے کیمپ پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 45 فلسطینی جل کر ہلاک اور درجنوں جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور 80 ہزار سے زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی قومی سلامتی کمیٹی کے وزیر کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بڑے حصے پر اسرائیلی فورسز اپنا کنٹرول قائم کر چکی ہے اور حماس کے ساتھ جنگ زیادہ سے زیادہ 2024 کے آخر تک چل سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024