17
شمالی امریکی ملک میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا
مقامی حکام کے مطابق دھماکے سے پلانٹ کی عمارت منہدم ہوگئی ۔ حادثے میں تاحال بارہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
حکام کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پرسمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی
اسٹیل پلانٹ میں آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔