Saturday, April 26, 2025, 1:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 ہلاک

نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 ہلاک

مہا کمبھ میلے کو جانے والی ٹرینیں تاخیر سے پہنچنے پرلوگ بھاگے تو بھگدڑ مچی

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 11 خواتین اور چار بچوں سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ بھگدڑ اُس وقت مچی جب مہا کمبھ میلے کو جانے والی ٹرینیں تاخیر سے آئیں اور لوگ اُن میں سوار ہونے کے لیے بھاگے۔

دہلی کے جے پرکاش نارائن اسپتال کے چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ 10 خواتین تین بچے اور دو مرد جے پرکاش نارائن اسپتال میں مردہ حالت میں لائے گئے جبکہ تین مزید اموات کی تصدیق لیڈی ہارڈنگ ہسپتال میں کی گئی۔

حکام کے مطابق اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 14 اور 15 پر رات 8 بجے کے قریب افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی جب مسافر پریاگ راج جانے والی ٹرینوں میں سوار ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔

banner

حکام نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن پر صورت حال پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی فورسز کی مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور چار فائر انجن بھی موقع پر روانہ کیے گئے۔

انڈیا کی ریلوے نے متاثرین کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دس لاکھ جبکہ زخمیوں کو اڑھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ریلوے حکام نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھگدڑ کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024