شمال مشرقی نائجیریا کی ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بورنو پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر نہم داسو کینتھ نے بتایا کہ بوکو حرام کے ارکان نے ریاست کے شہر چیبوک کے گاتاماروا اور تسیہا میں فائرنگ کی۔
کینتھ نے بتایا کہ حملوں کے بعد 12 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور 1 شخص کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
دہشت گردوں نے حملوں کے دوران لوگوں کے کھانے پینے کی اشیاء چوری کیں اور کئی گھروں کو آگ لگا دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ علاقے میں سیکورٹی فورسز بھیج دی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
نائیجیریا میں 2009 سے لے کر اب تک بوکو حرام کی پر تشدد کاروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔