Saturday, June 21, 2025, 4:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائیجیریا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 117 تک پہنچ گئی

نائیجیریا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 117 تک پہنچ گئی

شمالی وسطی ریاست میں تقریباً 3 ہزار مکانات زیر آب آگئے

by NWMNewsDesk
0 comment

نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں شدید سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہوئے اور کم از کم 117 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

ریاست نائیجر کے ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم حسینی نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں آج اموات کی تعداد بہت زیادہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وسطی ریاست میں دو کمیونٹیز میں تقریباً 3 ہزار مکانات زیر آب آگئے۔

ابراہیم حسینی نے کہا کہ نائیجر ریاست میں سیلاب کا واقعہ بدھ کی رات پیش آیا اور جمعرات کی صبح تک جاری رہا، جس میں متعدد لوگ اب بھی پانی میں ہیں۔

نائیجیریا میں اپریل میں شروع ہونے والے برساتی موسم میں سیلاب کا خطرہ ہوتا ہے۔

banner

واضح رہے کہ 2022 میں نائیجیریا میں بدترین سیلاب آیا تھا، جس میں 600 سے زائد افراد ہلاک، اور تقریباً 14 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر کھیتی کو تباہ کر دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024