Saturday, January 18, 2025, 8:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائیجیریا کے اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 35 طلبا ہلاک

نائیجیریا کے اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 35 طلبا ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

نائیجیریا کے ایک اسکول میں ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں بد انتظامی کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس میں 35 طلبا ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے.

یہ افسوسناک حادثہ نائیجیریا کی جنوب مغربی اویو ریاست کے دارالحکومت عبادان کے ایک اسلامی ہائی سکول میں پیش آیا۔

اسکول کے یوتھ فیسٹیول میں 5 ہزار سے زائد افراد موجود تھے جن کے لیے مختلف کھیلوں اور انعامات کا اعلان کیا گیا تھا۔

پنڈال طلبا سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور ایک موقع پر نامعلوم وجوہات کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں افراد کچلے گئے۔

banner

پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب کے منتظمین کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے

پولیس کے مطابق بھگدڑ مچنے میں غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024