Friday, February 7, 2025, 7:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نابالغوں کی جنس تبدیلی کے آپریشن کی حکومتی اجازت اور تعاون ختم

نابالغوں کی جنس تبدیلی کے آپریشن کی حکومتی اجازت اور تعاون ختم

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز اور جنس کی تبدیلی سے متعلق اپنے انتخابی وعدوں پر تیزی سے عمل کرنا شروع کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 سے سال کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کے جنس کی تبدیلی کے آپریشن کروانے یا بلوغت کو روکنے کے لیے ہارمون تھراپی سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیئے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں اس طبی طریقہ کار کے لیے نابالغوں کو حاصل وفاقی مدد اور تعاون کو ختم کیا جا رہا ہے۔

اس بل کے مطابق حکومت کسی نابالغ بچے کی ایک جنس سے دوسری جنس میں نام نہاد ‘منتقلی’ کے لیے فنڈ، کفالت، فروغ، مدد یا حمایت نہیں کرے گی اور ان تمام قوانین کو سختی سے نافذ کرے گی جو ممنوع ہیں۔

banner

حکم نامہ میں صحت اور انسانی خدمات کے سکریٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نابالغوں کے لیے صنف کی تصدیق کرنے والی دیکھ بھال کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے تمام مناسب اقدامات کریں۔

اس حکم نامے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ امریکی محکمۂ صحت صنف کی تصدیق کرنے والی دیکھ بھال اور مریض کی رازداری سے متعلق اپنی رہنمائی واپس لے لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج سے ٹرانس جینڈر سپاہیوں کو نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

اس وقت امریکی فوج میں 15 ہزار کے قریب ٹرانس جینڈرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024