Sunday, September 15, 2024, 3:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روسی جاسوس وہیل کی موت گولی لگنے سے ہوئی

روسی جاسوس وہیل کی موت گولی لگنے سے ہوئی

تصاویر میں وہیل کے جسم پر گولیوں کے نشانات

by NWMNewsDesk
0 comment

 ناروے کے ساحل پر مردہ حالت میں ملنے والے مشتبہ روسی جاسوس وہیل کو گولی ماری گئی تھی۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ون وہیل کی سربراہ ریجینا کروسبی ہاگ نے ہوالڈیمیر کی لاش دیکھنے کے بعدبتایا کہ ’اس کے جسم پر گولیوں کے متعدد نشان تھے۔‘

دونوں تنظیموں کی جانب سے بدھ کو شائع کی گئی تصاویر میں وہیل کے جسم پر گولیوں کے نشانات دکھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجرمانہ فعل کے شبہ کو دیکھتے ہوئے یہ بہت ضروری ہے کہ پولیس اس معاملے میں شامل ہو۔

banner

یکم ستمبر کو ناورے میں اس وہیل کی موت واقع ہو گئی تھی جس پر روس کے لیے جاسوسی کا شُبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

نارویجیئن براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق 14 فٹ لمبی یہ وہیل پانچ سال قبل ناروے کے پانیوں میں دریافت ہوئی تھی۔

یہ وہیل جو ہوالدیمیر کے نام سے جانی جاتی تھی، جنوب مغربی علاقے ریساویکا کے قریب مردہ حالت میں پائی گئی جس کو معائنے کے لیے قریبی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔

ناروے کے پانیوں میں دریافت ہونے کے بعد حکام نے کہا تھا کہ یہ جاسوس وہیل ہے تاہم ماسکو نے ان الزامات کا کبھی جواب نہیں دیا۔

و ہوالدیمیر کو پہلی مرتبہ 2019 میں ناورے کے اِنگویا جزیرے کے قریب دیکھا گیا تھا یہ روس کے شہر مرمانسک سے تقریباً 415 کلومیٹر پر واقع ہے جہاں روس کا بحری بیڑا موجود ہے۔
اس علاقے میں بیلوگا شاذ ہی نظر آتے ہیں۔ ناروے کے حکام نے کہا تھا کہ ہوالدیمیر شاید بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی ہو اور اسے روسی بحریہ نے تربیت دی ہو کیونکہ وہ انسانوں سے مانوس لگتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024