Saturday, January 18, 2025, 7:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نمیبیا کے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے میدان مار لیا

نمیبیا کے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے میدان مار لیا

نندی ندایتو نمیبیا کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

نندی ندایتو نمیبیا کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

نمیبیا کے صدارتی انتخابات میں جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO) پارٹی سے تعلق رکھنے والی نندی ندایتو کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 72 سالہ نندی نے صدارتی انتخابات میں 57 فیصد ووٹ حاصل کیے جس کے بعد صدارت کے لیے دوبارہ ووٹنگ (رن آف) کے امکانات اب ختم ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نندی ندایتو کی جیت 34 سال سے برسراقتدار ان کی جماعت کو مزید طاقت دے گی۔

banner

خیال رہے کہ نمیبیا نے سن 1990 میں جنوبی افریقا سے آزادی حاصل کی اور اس وقت سے ہی وہاں جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO) پارٹی کی حکومت قائم ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024