Saturday, July 26, 2025, 7:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نوبل انعام یافتہ بنگلہ دیشی ماہر معیشت کو 6 ماہ قید کی سزا

نوبل انعام یافتہ بنگلہ دیشی ماہر معیشت کو 6 ماہ قید کی سزا

محمد یونس کو اور ان کے تین ساتھیوں پر 25 ہزار ٹکا جرمانہ بھی کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

نوبل انعام یافتہ بنگلا دیشی ماہر معیشت پروفیسر محمد یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

ان پر اپنی کمپنی میں ورکرز ویلفیئر فنڈ بنانے میں ناکامی کا الزام ہے، محمد یونس کو تین ساتھیوں سمیت 25 ہزار ٹکا جرمانہ بھی کیا گیا۔

بنگلہ دیشی بینکار محمد یونس اور ان کے ساتھیوں نے درخواست ضمانت دائر کی جو منظور کرلی گئی، مقامی عدالت نے مجرمان کو 5 ہزار ٹکا کے عوض ایک ماہ کی ضمانت دے دی ہے۔

پروفیسر محمد یونس کے وکلاء کا کہنا ہے کہ انہیں لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں اور مبینہ بدعنوانی کے 100 سے زائد دیگر الزامات کا بھی سامنا ہے۔

banner

بنگلا دیش میں 1976ء میں قائم کئے گئے گرامین بینک اور اس کے بانی محمد یونس کو غریب افراد کو چھوٹے قرض دینے پر 2006ء میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ انعامات کے بارے میں فیصلہ کرنے والی سویڈن کی نوبل کمیٹی کا کہنا تھا کہ محمد یونس اور ان کے بینک کو یہ انعام غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے پر دیا گیا۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے 2008ء میں اقتدار میں آنے کے بعد پروفیسر محمد یونس کیخلاف مختلف الزامات پر تحقیقات کے ایک سلسلے کا آغاز کردیا تھا، انہوں نے 2011ء میں گرامین بینک کی سرگرمیوں کے جائزے کا آغاز کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرنیوالے پروفیسر یونس کو برطرف کردیا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے سرکاری ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

معاشی ماہر محمد یونس پر 2013ء میں ایک اور مقدمہ چلایا گیا، اس بار الزام تھا کہ انہوں نے حکومت کی اجازت کے بغیر رقوم وصول کیں جن میں نوبل انعام کے ساتھ ملنے والی رقم اور ایک کتاب کی رائلٹی بھی شامل تھی، محمد یونس کو ان کی ایک اور کمپنی گرامین ٹیلی کام سے متعلق الزام اور مقدمے کا سامنا بھی رہا، اسی مقدمے میں انہیں سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024