Saturday, April 26, 2025, 9:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نو مئی واقعات؛ خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ کو خط

نو مئی واقعات؛ خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ کو خط

کمیشن کا سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے جج کو بنانے کی درخواست

by NWMNewsDesk
0 comment

خیبر پختونخوا کی حکومت نے نو مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو خط ارسال کردیا ہے۔

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم نے خط بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو سمری ارسال کرنے سے متعلق کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس کو سمری بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سمری میں نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے جب کہ اس میں چیف جسٹس سے کمیشن کے لیے ناموں کے اعلان کا استدعا کی گئی ہے جس میں کمیشن کا سربراہ پشاور ہائی کورٹ کا کوئی جج ہو گا۔

banner

واضح رہے کہ صوبائی کابینہ نے گزشتہ ماہ نو مئی 2023 کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ سال نو مئی کو تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاج کیا تھا۔

اس دوران پی ٹی آئی کارکنان نے عسکری تنصیبات کے باہر بھی مظاہرے کیے تھے۔ بعض مشتعل افراد نے اس دوران سول اور عسکری تنصیبات کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر سے تحریکِ انصاف کے سینکڑوں کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا جن میں بعض کے خلاف سول کورٹس کے ساتھ ساتھ فوجی عدالتوں میں بھی مقدمات بھیجے گئے۔

نو مئی کے بعض مقدمات میں خیبر پختونخوا حکومت میں شامل اہم شخصیات بھی نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکز میں قائم اتحادی حکومت نے رواں ماہ ہی نو مئی کے واقعات سمیت دیگر مقدمات کی بنیاد پر تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے اور عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمات درج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024