Sunday, March 23, 2025, 3:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نگران حکومت پی ڈی ایم کے فیصلوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں: شیخ رشید

نگران حکومت پی ڈی ایم کے فیصلوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں: شیخ رشید

آئی ایم ایف کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹی،اب ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ا کہنا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کے فیصلوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کا حکومت میں سے کوئی بھی فیصلوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہے ان تمام پارٹیوں نے مل کر فیصلے کئے، آئی ایم ایف کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹی سارا بوجھ عوام پر ڈالا جو اب ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام 13 پارٹیاں تباہی اور بربادی کی ذمہ دار ہیں یہ ریاست بچانے کا نعرہ لگا کر ریاست کو معاشی طور پر تباہ کر کے گئے ہیں، یہ ریاست بچانے کا نام لیتے ہیں عوام کا نام ہی ریاست ہے جنہیں انہوں نے اندھے کنویں میں پھینک دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب نون لیگ کے علاوہ ساری پارٹیاں 90 دن میں الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہیں، یہ وہی پارٹیاں ہیں جو الیکشن سے خوفزدہ تھیں اور آج بھی خوفزدہ ہیں جو 16 ماہ میں 13 پارٹیوں نے ملکر تباہی اور بربادی کی ہے کوئی بھی عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہے۔

banner

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ زیاده تر شوگر ملیں سابق صدر، وزیراعظم، وزرا کی اور حکومت کے فرنٹ مینوں کی ہیں جو ہمیشہ اپنی مرضی کے فیصلے کروا لیتے ہیں اور سزا غریب عوام بھگتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024