Saturday, September 14, 2024, 1:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیدرلینڈ کو شکست دے کر انگلینڈ یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

نیدرلینڈ کو شکست دے کر انگلینڈ یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

نیدرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں ہونے والے یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

نیدرلینڈ نے میچ کے 7 ویں منٹ میں گول کر کے انگلینڈ کیخلاف برتری حاصل کی۔

نیدرلینڈزکی جانب سے زاوی سمنز نے گول سکور کیا۔

انگلینڈ کیخلاف نیدرلینڈ کی برتری زیادہ دیر برقرار نہیں رہی، انگلش کھلاڑی ہیری کین نے میچ کے 18 ویں منٹ میں پینلٹی پر شاندار گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر کے دلچسپ بنا دیا۔

banner

پہلے ہاف میں مقابلہ برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیخلاف گول کرنے کی سرتوڑ کوششیں کیں لیکن میچ کے 90 ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی اولی ویٹکنز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلا دی جو مقررہ وقت کے اختتام تک برقرار رہی۔

یوں انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یورو کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انگلش ٹیم اتوار کے روز جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے یورو کپ کے فائنل میں سپین سے ٹکرائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024