Saturday, May 17, 2025, 2:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نینسی پلوسی کے بیان کے بعد صدر بائیڈن پر الیکشن نہ لڑنے کا دباؤ بڑھنے لگا

نینسی پلوسی کے بیان کے بعد صدر بائیڈن پر الیکشن نہ لڑنے کا دباؤ بڑھنے لگا

ایوانِ نمائندگان کے 8 ڈیموکریٹ ارکان نے بائیڈن سے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی اپیل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن پر انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کے لیے ایوان نمائندگان کے بعد اب سابق سپیکر نینسی پلوسی اور دیگر پارٹی ارکان کی جانب سے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایوانِ نمائندگان کے آٹھ ڈیموکریٹ ارکان نے کھلم کھلا جو بائیڈن سے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا کہا ہے لیکن اب سینیٹ سے بھی پہلے رکن پیٹر ویلش مخالفت میں سامنے آ گئے ہیں۔

ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر 86 سالہ نینی پلوسی نے ٹی وی چینل ایم ایس این بی سی کو انٹرویو میں کہا ’یہ صدر پر منحصر ہے وہ کیا فیصلہ کریں کہ (انتخاب) لڑیں گے یا نہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ہم سب ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ یہ فیصلہ کر لیں کیونکہ وقت بہت کم رہ گیا ہے۔‘

banner

نینسی پلوسی نے کہا کہ جو بائیڈن کو نیٹو کی سربراہی کانفرنس کے اختتام تک فیصلہ کر لینا چاہیے۔ واشنگٹن میں جاری نیٹو کی سربراہی کانفرنس آج جمعرات کو ختم ہوگی۔

ڈیموکریٹ سینیٹر پیٹر ویلش نے اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے اپنے مضمون میں جو بائیڈن سے ’ملک کے مفاد میں‘ صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا کہا ہے۔

اس سے قبل سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹس کے رہنما چک شومر نے ذاتی حیثیت میں ڈونڑز کو عندیہ دیا تھا کہ وہ پارٹی ٹکٹ پر بائیڈن کی جگہ کسی اور امیدوار کو موقع دینے کے لیے تیار ہیں۔

تاہم بدھ کو ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان مین چک شومر نے کہا ’میں صدر بائیڈن کی حمایت کرتا ہوں اور اس کے لیے پرعزم ہوں کہ نومبر کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہو۔‘

27 جون کو صدارتی مباحثے کے دوران انتہائی مایوس کن کارکردگی کی وجہ بتاتے ہوئے بائیڈن کے کہا تھا کہ سفر اور نزلہ زکام کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب تھی۔

صدر بائیڈن ووٹرز کو ایک مرتبہ پھر آمادہ کرنے کی کوشش میں پیر کو امریکی چینل این بی سی کو انٹرویو دیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024