Monday, July 14, 2025, 6:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بحریہ کا جہاز خاتون کیپٹن کی وجہ سے نہں ڈوبا، نیوزی لینڈ

بحریہ کا جہاز خاتون کیپٹن کی وجہ سے نہں ڈوبا، نیوزی لینڈ

خاتون کمانڈر کو صنفی تنقید کا نشانہ بنائے جانے کی سخت مذمت

by NWMNewsDesk
0 comment

نیوزی لینڈ کی وزیر دفاع نے خاتون کمانڈر کو صنفی تنقید کا نشانہ بنائے جانے والے آن لائن تبصروں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ’غلیظ‘ اور ’خواتین کے خلاف تعصب‘ قرار دیا ہے۔

وزیر دفاع جوڈتھ کالنز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کیا واقعی یہ 2024 ہے۔ آخر یہ ہو کیا رہا ہے۔

وزیر دفاع جوڈیتھ کالنز نے کہا ایک بات جو ہمیں معلوم ہے کہ جہاز کے کیپٹن کے جنس کی وجہ سے واقعہ نہیں پیش آیا۔

جہاز ڈوبنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد سے خواتین فوجی اہلکاروں کو نیوزی لینڈ کی گلیوں میں بھی زبانی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

banner

آن لائن تبصروں کا ذکر کرتے ہوئے جوڈیتھ کالنز نے کہا کہ ایک پوسٹر آسٹریلیا سے ایک ٹرک ڈرائیور کا تھا،میرے خیال میں انہیں اپنے تبصرے جہاز چلانے والوں کے بجائے ٹرک چلانے والوں تک محدود رکھنے چاہیں۔

نیوزی لینڈ کی عسکری قوت میں سے خواتین 20 فیصد ہیں جبکہ جوڈیتھ کالنز ملک کی پہلی خاتون وزیر دفاع ہیں جنہوں نے رواں سال جون میں یہ عہدہ سنبھالا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا ’ہم میرٹ پر بھرتی ہوتے ہیں، نہ کہ جنس پر۔‘

نیوزی لینڈ کی حکومت نے جہاز ڈوبنے کے واقعے پر ملٹری عدالت کے تحت انکوائری کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کی بحریہ کا ایک جہاز ڈوب گیا تھا جس کے بعد سے اس کی خاتون کیپٹن یووون گرے کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024