Thursday, March 27, 2025, 1:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیپمئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے جب کہ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46.1 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

نیوزی لینڈ بیٹنگ
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور صرف 15 رنز پر ابتدائی دو وکٹیں گرگئیں تاہم رچن رویندرا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سینچری اسکور کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

اننگز کا آغاز کرنے والے ول یونگ صفر، ڈیون کونوے 30، کین ولیمسن 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد رچن رویندرا نے ٹام لیتھم کے ساتھ ملکر 129 رنز کی اہم شراکت قائم کی، ٹام 55 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

banner

تاہم، رچن رویندرا ڈٹے رہے اور اپنی کیریئر کی چوتھی سینچری مکمل کی، وہ 105 گیندوں پر ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس 21 اور کپتان مائیکل بریسویل 11 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد ، ناہید رانا، رشاد حسین اور مستفیض الرحمٰن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش بیٹنگ
اس سے قبل، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نجم الحسن شانتو اور تنزید حسن نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔

تنزید حسن 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، مہدی حسن میراز 13، توحید ہردوئے، 7 مشفق الرحیم 2، محمود اللہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تاہم کپتان نے جاکر علی کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور اپنی نصف سینچری مکمل کی، شانتو 77 رنز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ جاکر علی نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ رشاد حسین 26 اور تسکین احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 4، ول او رورک 2 جب کہ میٹ ہینری اور کائل جیمیسن ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024