نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر آتشزدگی کے باعث 9 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔
جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ کی ایک ایکسیلیٹر میں آگ لگ گئی جس کے باعث دھواں بھرنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور دھکم پیل کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
واقعے کے فوری بعد فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پایا جب کہ حکام نے متاثرہ جگہ سے تمام مسافروں کو ہٹادیا۔
متاثرہ حصے کے ٹرمینل پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا جس کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔
ائیرپورٹ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہےکہ وہ ائیرپورٹ آنے سے قبل اپنی شیڈول پروازوں کا وقت کنفرم کرلیں۔۔