95
امریکی شہر نیویارک کے سب وے اسٹیشن میں نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
امریکی پولیس نے بتایا کہ سب وے اسٹیشن میں نوجوان دوستوں کے درمیان کسی تنازع پر بحث جاری تھی کہ اچانک ایک شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، فائرنگ سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے سب وے اسٹیشن حکام سے تفتیش اور مختلف علاقوں میں ملزم کی تلاش شروع کردی۔
