Friday, April 18, 2025, 9:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیویارک ہیلی کاپٹر حادثہ؛ چھ افراد ہلاک

نیویارک ہیلی کاپٹر حادثہ؛ چھ افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں پانچ افراد ایک ہی ہسپانوی خاندان سے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

نیویارک شہر کے مغربی کنارے ہڈسن دریا میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں

حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر کنٹرول کھو بیٹھا۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں پانچ افراد ایک ہی ہسپانوی خاندان سے تھے، جبکہ چھٹا فرد ہیلی کاپٹر کا پائلٹ تھا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر نے جارج واشنگٹن پل کے قریب مڑنے کے بعد نیو جرسی کے ساحل کی طرف پرواز کی تھی، مگر کچھ دیر بعد پائلٹ نے کنٹرول کھو دیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر دریا میں جا گرا۔

banner

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، لیکن جان بچانے کی کوششیں ناکام رہیں۔ چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔

نیو یارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق، مرنے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی اور لواحقین کو اطلاع دینے کے بعد ہی نام جاری کیے جائیں گے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق یہ حادثہ ایک “بیل 206” ماڈل کے دو بلیڈز والے ہیلی کاپٹر کا تھا، اور اس کی مکمل تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کرے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024