Wednesday, February 5, 2025, 1:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے والے شخص کی شناخت ہوگئی

امریکہ میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے والے شخص کی شناخت ہوگئی

ملزم شمس الدین جبار گاڑی سے داعش کا جھنڈا اور ہتھیار برآمد

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی سے کچل کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کر دی گئی۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ایک بیان میں کہا کہ 42 سالہ جبار کا تعلق ریاست ٹیکساس سے اور وہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ملزم شمس الدین جبار کی عمر 42 سال تھی۔

ایف بی آئی کے مطابق ڈرائیور امریکہ میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا۔

banner

تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ حملہ آور کی گاڑی سے دہشت گرد تنظیم داعش کا جھنڈا ملا ہے اور ادارہ اس شخص کے اس تنظیم کے ساتھ ممکنہ تعلقات کا تعین کر رہا ہے۔

تفتیش کاروں کو مشتبہ شخص کی گاڑی میں ہتھیار اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس بھی ملی۔

اس کے علاوہ شہر کے فرینچ کوارٹر کے نام کے جائے وقوعہ پر بھی دھماکہ خیز ڈیوائسز بھی ملی ہیں۔

ایف بی آئی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے ایسا لگتا ہے کہ ملزم نے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کرائے پر لی تھی۔

حملہ آور امریکی فوج میں کئی سال تک خدمات سرانجام دے چکا ہے، تاہم اب وہ فوج میں نہیں تھا۔

ایف بی آئی نے واقعہ کو اب دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔

یادرہے کہ بدھ کو امریکی شہر نیواورلینز میں نئے سال پر ایک کارسوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

 کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024