Saturday, March 22, 2025, 3:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیٹو نے خاطر خواہ خرچ نہ کیا تودفاع نہیں کریں گے، امریکی صدر

نیٹو نے خاطر خواہ خرچ نہ کیا تودفاع نہیں کریں گے، امریکی صدر

وہ پیسہ نہیں دیں گے تو میں ان کا دفاع نہیں کروں گا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کے دفاع پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے نیٹو اتحادی اپنے دفاع کے لیے خاطر خواہ رقم ادا نہیں کریں گے تو ہم ان کا دفاع نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ عام سی بات ہے، ٹھیک ہے، اگر وہ پیسہ نہیں دیں گے تو میں ان کا دفاع نہیں کروں گا، ہرگز ان کا دفاع نہیں کروں گا‘۔

امریکی صدر نے کہا کہ ’کئی سال سے اس نظریے پر قائم ہوں، 2021-2017 کی صدارتی مدت کے دوران نیٹو اتحادیوں کے ساتھ اس خیال کا اظہار کرچکا ہوں، ان کوششوں کی وجہ سے 75 سال پرانے اتحاد کے دیگر ارکان کی جانب سے زیادہ اخراجات کیے گئے، لیکن اب بھی یہ ناکافی ہے، انہیں زیادہ ادائیگی کرنی چاہیے۔‘

اوول آفس میں ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے ارکان ان کے دوست ہیں، لیکن انہوں نے سوال کیا کہ کیا فرانس یا چند دیگر نیٹو ممالک کسی بحران میں امریکا کی حفاظت کریں گے؟

banner

امریکی صدر نے کہا کہ ’آپ کو لگتا ہے کہ وہ آئیں گے اور ہماری حفاظت کریں گے؟ انہیں ایسا کرنا چاہیے، تاہم مجھے یقین نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر اخراجات کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے تو وہ نیٹو کو ممکنہ طور پر اچھا سمجھتے ہیں، انہوں نے سیکیورٹی اتحاد کے بارے میں کہا کہ وہ ہمیں تجارت کے معاملے پر پریشان کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024