73
نیٹو کے فوجی سربراہوں کااجلاس برسلز میں ہوا۔
اجلاس کی نشست میں نیٹو کی دفاعی استعداد میں اضافہ اور دفاعی لحاظ سے بعض منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں روس۔یوکرینی جنگ کی تازہ صورتحال اور نیٹو کا یوکرین سے تعاون بھی زیر غور لایا گیا ۔
فروری میں ہونے والے دفاعی وزرا کے اجلاس سے قبل سال رواں کے دوران ہونے والی فوجی مشقوں کا موضوع بھی اس سربراہی اجلاس میں زیر بحث ہے ۔
اجلاس کی کل کی نشست میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ رکن ممالک کے فوجی سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔