Sunday, June 8, 2025, 6:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

200 یونٹ پر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 35 روپے سے زائد کا ہوجائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ماہانہ 101 سے 200 یونٹ کے استعمال پر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 35 روپے 92 پیسے کا ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک فی یونٹ 2 روپے 40 پیسے اضافی بوجھ آئے گا، ستمبر کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا پہلے سے لگا ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ ختم ہوجائے گا اور پرانی ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے نئی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 28 پیسے کے بجائے 2 روپے 40 پیسے فی یونٹ رہ جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین پر ہوگا، ماہانہ 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ17 روپے 7 پیسے ہوجائے گا، ماہانہ 101سے 200 یونٹ والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 19 روپے 86 پیسے ہوجائے گا۔

banner

ذرائع کا کہنا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے فی یونٹ 28 روپے 16 پیسے کا ہوجائے گا اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ استعمال پرنان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے فی یونٹ 35 روپے 92 پیسے کا ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے صرف لائف لائن گھریلو صارفین مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024