Sunday, May 11, 2025, 6:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

نریندر مودی کی حکومت مذہب اور نسل کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے؛ نیہا سنگھ

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا میں پہلگام واقعے کے بعد حکومت پر تنقید کرنے والی ایک بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فوک سنگر نیہا سنگھ راٹھور پر لکھنو کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں غداری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں نیہا سنگھ کی جانب سے پہلگام واقعے پر اُن کے تبصرے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

پانچ دن قبل 23 اپریل کو نیہا سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت مذہب اور نسل کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے۔

banner

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ بھاتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ’پلوامہ حملے کے نام پر بھی ووٹ مانگتی رہی ہے اور اب پہلگام حملے کے بعد یہی چیز دہرائی جائے گی۔‘

گذشتہ ہفتے انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر کیے گئے مبینہ عسکریت پسند حملے میں 26 افراد مارے گئے تھے جن میں ایک نیپالی شہری بھی شامل تھا۔

نیہا سنگھ کے خلاف درج کرائی گئی شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اُن کی پوسٹوں سے ذات پات پر مبنی نفرت اور ملک دشمن جذبات پھیل سکتے ہیں۔

یہ شکایت شاعر ابھے پرتاپ سنگھ نے حضرت گنج پولیس سٹیشن میں درج کرائی تھی۔

انہوں نے نیہا سنگھ پر بار بار ایسا مواد پوسٹ کرنے کا الزام لگایا جو فرقہ وارانہ امن کو متاثر کر سکتا ہے اور قوم کے خلاف رائے عامہ کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے۔

27 اپریل کو درج کی گئی ایف آئی آر آٹھ مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سنہ 2023 کے قانون بھارتیہ نیا سنہتا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ترمیمی) ایکٹ کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے اندراج کے بعد نیہا سنگھ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومت پر تنقید ملک سے غداری نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024