8
ٹرمپ انتظامیہ نے سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ کے ملازمین کی برطرفیاں شروع کردیں۔
وائس آف امریکہ (VOA) کے سیکڑوں کانٹریکٹ ملازمین کو برطرفیوں کی ای میلز موصول ہوگئی ہیں جس میں مدت ملازمت 31 مارچ سے ختم ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر برطرف ملازمین وائس آف امریکہ کی غیر انگریزی سروسز میں کام کر رہے تھے۔
اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں وائس آف امریکہ اور 6 دوسری سرکاری خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ کم کرنے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ وائس آف امریکہ دنیا کی 40 زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے۔