واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں حادثے کے نتیجے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دریا سے بیشترلاشیں نکال لی گئیں۔
طیارے میں عملے سمیت 64 افراد اوربلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی اہلکار سوار تھے۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جس دوران غلطیاں ہوئیں۔
مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم کی کچھ وجوہات بھی سامنے آگئیں
ایک پورٹ کے مطابق رونالڈ ریگن ائیرپورٹ کا کنٹرول ٹاور اسٹاف کی کمی کا شکار تھا جہاں 2 کی جگہ ایک کنٹرولر سے کام لیے جانے کاانکشاف ہوا ہے جب کہ ایک روز پہلے بھی ایک پرواز کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
حادثے کا شکار مسافر طیارے کے پائلٹ کو آخری لمحے میں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ رن وے تبدیل کرلے جس کے بعد جہاز نے رخ تبدیل کرلیا تھا۔
رپوٹ میں بتایا گیا ہےکہ حادثے سے 30 سکینڈ پہلے ہیلی کاپٹر کو ہدایت دی گئی کہ آگے بڑھنے سے پہلے مسافر طیارے کو گزرنے دو لیکن کوئی جواب نہ ملا جس کے بعد زیرتربیت فوجی ہیلی کاپٹر مسافرطیارے سے ٹکراگیا۔
تباہ ہونے والے جہاز اور ہیلی کاپٹر کے بلیک باکس مل چکے ہیں۔