Monday, May 12, 2025, 2:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » واشنگٹن کے ریستوران سے ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم کا پرس چوری

واشنگٹن کے ریستوران سے ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم کا پرس چوری

چور کا کابینہ کے ایک رکن کے اتنا قریب ہونا سکیورٹی میں کوتاہی کی طرف اشارہ

by NWMNewsDesk
0 comment

حکام کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم کا پرس اتوار کی رات واشنگٹن ڈی سی کے ایک ریستوران سے چوری ہو گیا۔

ہوم لینڈ سکیورٹی نے ایک میل میں کہا ہے کہ کرسٹی نوئم کے پرس میں اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے لیے تحائف خریدنے، ایسٹر ڈنر اور دیگر ضروریات کی رقم موجود تھی۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کیا چوری ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چور نے تین ہزار ڈالر نقد رقم کے ساتھ، چابیاں، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، چیکس، میک اپ بیگ، دوائیاں اور ہوم لینڈ سکیورٹی کا بیج چوری کیا۔

banner

محکمے نے کہا ہے کہ کرسٹی نوئم کے پاس پرس میں اپنے خاندان کے لیے تحائف، ڈنر اور دیگر ضرویات کی ادائیگی کے لیے رقم موجود تھی۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کی حفاظت کے لیے امریکی خفیہ سروس کے ایجنٹس تعینات ہوتے ہیں۔

سیکرٹ سروس نے چور کو ڈھونڈنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ہوم سکیورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان شہر میں تھا، اور ایسٹر کے موقعے پر وہ پرس میں موجود رقم سے اپنے خاندان کی تواضع کرنا چاہتی تھیں۔

سکیورٹی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چور کا کابینہ کے ایک رکن کے اتنا قریب ہونا سکیورٹی میں کوتاہی کی طرف اشارہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024