Saturday, April 26, 2025, 11:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈ کپ 2023 :سری لنکا نے نیدرلینڈز کو5وکٹوں سے ہرادیا

ورلڈ کپ 2023 :سری لنکا نے نیدرلینڈز کو5وکٹوں سے ہرادیا

سری لنکا نےنیدرلینڈز کا 263رنز کا ہدف48.2 اوورز میں حاصل کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 19 ویں میچ میں سری لنکانے پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

لکھنو کے سٹیڈیم میں کھیل کے دوران سری لنکا نے نیدرلینڈز کو5وکٹوں سے ہرادیا،263رنز کا ہدف سری لنکا نے48.2 اوورز میں حاصل کیا۔

نیدرلینڈز کر کرکٹ ٹیم 49.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پرصرف 262 رنز بنائے۔ اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، اوپنر وکرم جیت سنگھ 7 اور میکس او ڈاؤڈ نے 16 رنز بنا کر پویلین کی رہ لی۔

اسی طرح کولن ایکرمین نے کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم 26 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوگئے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں باس ڈی لیڈز 6، تیجا ندامانورو 9، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 16، روئیلوف وین ڈیر مروے 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

banner

ہالینڈ کی کی جانب سے سائبرینڈ اینجلبرچٹ اور لوگن وین بیک نے 130 رنز کی پارنٹرشپ قائم کی تاہم سائبرینڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ وین بیک 59 رنز بناسکے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنر کوشل پریرا 5 جبکہ کپتان کوشل مینڈس بھی 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے، پاتھم نسانکا 54 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سدیرا سماراویکراما 23 رنز بناکر کریز پر موجود رہےسدیراسمارا وکراما91رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیدرلینڈز کی جانب سے آرین دت نے 2 جبکہ پال وین میکرن نے ایک وکٹ شکار کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024