Wednesday, February 5, 2025, 10:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ویتنام میں اسٹاف سے بحث کے بعد ملزم کیفے کو آگ لگادی، 11 افراد ہلاک

ویتنام میں اسٹاف سے بحث کے بعد ملزم کیفے کو آگ لگادی، 11 افراد ہلاک

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، آگ لگانے کا اعتراف

by NWMNewsDesk
0 comment

ویتنام کے ایک کیفے میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں قائم ایک کیفے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 7 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

ویتنامی حکام کا بتانا ہے کہ انہوں نے کیفے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے کیفے میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے۔

banner

گرفتار شخص نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ کیفے کے اسٹاف سے ہونے والی بحث کے بعد پیٹرول کی مدد سے وہاں آگ لگائی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024