Friday, February 7, 2025, 6:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نعمان کی ہیٹرک، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر

نعمان کی ہیٹرک، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر

اسپنر نعمان علی کی ہیٹرک،پاکستان کی طرف سے ہیٹرک کرنے والے پہلے اسپنر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستانی باؤلرز نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو 163 پر آل آؤٹ کردیا۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا۔

banner

اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسپنر نعمان علی نے ہیٹرک اسکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹرک کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کی 9 ویں وکٹ 95 کے مجموعے پر گری جب نعمان علی نے کیمار روچ کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔

پاکستان کی طرف سے ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی نعمان علی نے ہی لی اور اس طرح انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے علاوہ ساجد خان نے 2، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے گداکیش موتی 55 رنزبنا کرنمایاں رہے جبکہ مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور 4 کھلاڑی صفر پر پویلین گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024