49
اٹلی کے شہر وینس میں ماس ٹورازم کے اثرات کو کم کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکرز اور 25 سے زائد افراد کے سیاحتی گروپوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی شہر کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ نئے قوانین جون سے نافذ العمل ہوں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ وہ الجھن اور خلل پیدا کر سکتے ہیں۔
کینال سٹی کیلئے زیادہ سیاحت کو فوری مسئلہ کے طور پر بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے جو یورپ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقامات میں سے ایک ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق تازہ ترین پالیسیوں کا مقصد تاریخی مرکز میں منظم گروپوں کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔