Sunday, March 23, 2025, 4:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سمندر کی گہرائی میں تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے کی آڈیو جاری

سمندر کی گہرائی میں تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے کی آڈیو جاری

حکام نے آواز کو مبینہ طور پر ’اکوسٹک سگنیچر‘ قرار دیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی کوسٹ گارڈ کی طرف سال 2023 میں زیر سمندر حادثے کا شکار ہونے والی ٹائٹن آبدوز کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔

امریکہ کی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کی طرف سے ایک نئی آڈیو ریکارڈنگ جاری کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے کی آواز ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کی طرف سے جاری کردہ کلپ میں ایک مخصوص آواز کو بلند ہوتے سنا جا سکتا ہے۔ اس بلند آواز کے چند سیکنڈ بعد مکمل خاموشی چھا جاتی ہے۔


حکام نے اس پھٹنے کی آواز کو مبینہ طور پر ’اکوسٹک سگنیچر‘ قرار دیا ہے۔

banner

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ آوازیں ٹائٹن کے پھٹنے کی جگہ سے تقریباً 900 میل دور مانیٹر کے ذریعے ریکارڈ کی گئیں۔ این او اے اے عام طور پر بڑی ویل کی آوازوں سمیت سمندری آوازوں کو ٹریک کرنے کے لیے آلات کا استعمال کرتا ہے۔

ٹائٹن سبمرسبل 18 جون 2023 کو ٹائٹینک کی باقیات کو تلاش کرنے کے لیے سیاحتی ایڈونچر پر تھی جب یہ حادثے کا شکار ہوئی اور اس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔

ٹائٹن کا ملبہ بعد میں ٹائٹینک سے 330 گز کے فاصلے پر سمندر کی سطح پر بکھرا ہوا ملا تھا۔

آبدوز میں سوار پانچ افراد میں اوشین گیٹ کے بانی اور سی ای او اسٹاکٹن رش، برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ، فرانسیسی سمندری ماہر پال ہنری نارجیولٹ، پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داؤد شامل تھے۔

کوسٹ گارڈ نے تباہی کے اسباب کے بارے میں ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں پچھلے سال اس کیس پر کئی سماعتیں کیں۔

تحقیقات میں حکام نے آبدوز کے عملے کے آخری پیغامات بھی جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ ’یہاں سب اچھا ہے۔‘

متاثرین میں سے ایک کے اہل خانہ کی طرف سے دائر مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ آبدوز میں سوار تمام پانچ مسافروں نے اپنے آخری لمحات میں ممکنہ طور پر ’دہشت اور اذیت‘ کا سامنا کیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’مسافروں نے آبدوز پر پانی کا پریشر بڑھنے پر اس کے کاربن فائبر کی ٹوٹنے کی آوازیں بھی سنی ہوں گی۔‘

دوسری جانب توقع کی جا رہی ہے کہ کوسٹ گارڈز اپنی تحقیقات میں دھماکے سے متعلق حتمی رپورٹ جلد جاری کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024