Friday, December 6, 2024, 10:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹائٹینک میں ہیروئن کی جان بچانے والا لکڑی کا تختہ 7 لاکھ سے زائد ڈالرز میں نیلام

ٹائٹینک میں ہیروئن کی جان بچانے والا لکڑی کا تختہ 7 لاکھ سے زائد ڈالرز میں نیلام

انڈیانا جونز اور ٹیمپل آف ڈوم کا کوڑا بھی نیلام

by NWMNewsDesk
0 comment

مقبول ہولی وڈ فلم ٹائٹینک میں ہیروئن (روز) کی جان بچانے والا لکڑی کا تختہ 7 لاکھ 18 ہزار 750 ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔

1997 میں ریلیز ہونے والی فلم میں جیک، جس کا کردار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا، اور روز، جس کا کردار اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے ادا کیا تھا، ٹائٹینک جہاز ڈوبنے کے بعد سمندر جاگرے تھے۔

تاہم جیک منجمد بحر اوقیانوس میں ڈوب کر مر جاتا ہے اور اس کی لاش سمندر کی گہرائیوں میں گم ہو جاتی ہے، جب کہ اس کی محبوبہ روز لکڑی کے تختے کا سہارا لے کر پانی میں تیر رہی ہوتی ہے۔

banner

نیلام گھر ہیریٹیج آکشنز کے مطابق لکڑی کا یہ تختہ 1912 میں ٹائٹینک کے حادثے کے بعد نکالے گئے ملبے کے ایک ٹکڑے کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تختہ تقریباً 8 فٹ طویل اور 41 انچ چوڑا ہے۔

نیلامی میں شامل دیگر سامان میں انڈیانا جونز اور ٹیمپل آف ڈوم کا کوڑا بھی شامل تھا جو 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024