Thursday, June 12, 2025, 6:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹام کروز نے مشن امپاسبل سفر کی 30 سال کی یادگار تصاویر شیئر کردیں

ٹام کروز نے مشن امپاسبل سفر کی 30 سال کی یادگار تصاویر شیئر کردیں

ٹام کروز نے لکھا کہ "30 سال قبل میں نے اپنی پہلی فلم 'مشن امپاسیبل' کو پروڈیوس کرنے کا سفر شروع کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ہالی ووڈ کے یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی معروف فلم سیریز ’مشن امپاسیبل‘ کی آٹھویں قسط، مشن: امپاسیبل – دی فائنل ریکننگ، سینما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

اس موقع پر فلم کے مرکزی اداکار اور پروڈیوسر ٹام کروز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مشن امپاسیبل سیریز کے 30 سالہ سفر کو یاد کرتے ہوئے 20 نایاب تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں ان فلموں کی مختلف جھلکیاں ہیں۔

ٹام کروز نے لکھا کہ “30 سال قبل میں نے اپنی پہلی فلم ‘مشن امپاسیبل’ کو پروڈیوس کرنے کا سفر شروع کیا، اور ان آٹھ فلموں نے مجھے ایک ناقابلِ فراموش مقام پر پہنچا دیا۔” شیئر کردہ تصاویر میں کروز کے خطرناک اسٹنٹس اور فطرت کے مختلف عناصر زمین، پانی، فضا، آگ سے مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

banner

ہالی ووڈ اسٹار نے فلموں کی تیاری میں شامل تمام ہدایت کاروں، اداکاروں، تخلیقی ٹیموں اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کر سکا۔”

آخر میں ٹام کروز نے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “یہ فلمیں آپ کے لیے بنائی گئی ہیں، اور آپ ہی کے لیے ہم یہ سب کچھ کرتے ہیں۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024