Wednesday, November 13, 2024, 3:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام میں متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد

ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام میں متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے آج الزامات کا اعلان متوقع

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی عدالت نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم (2024) ہیک کرنے کے الزام میں متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد کردی۔

گرینڈ جیوری نے گزشتہ روز خفیہ طور پر فرد جرم کی منظوری دی جبکہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے آج الزامات کا اعلان متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ٹیم نے اگست میں کہا تھا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے اور ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے ہیکنگ کا الزام ایرانی حکومت پر لگایا تھا۔

ٹرمپ کہہ چکےہیں ان کے قتل کی کوششوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہوسکتا ہے جبکہ ایران نے ٹرمپ حملوں میں ملوث ہونے سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔

banner

واضح رہے امریکہ میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں ریبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024