امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیے۔
منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا ، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی دوسرے ممالک کو فروخت پر پابندی لگانے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے امریکہ پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی، تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا۔
جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر پابندیوں سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں پہلے بھی پابندیاں عائد کرنا پسند نہیں تھا اور وہ ایران کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے خوبصورت عوام کے ساتھ ’ایک زبردست 0‘ کرنا چاہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ان کے کئی امریکی-ایرانی دوست ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ’تباہ کن صورتحال‘ سے بچنا چاہتے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا ہے کہ لیکن وہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔