Thursday, March 27, 2025, 12:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر ٹرمپ کا ٹائم میگزین کے سرورق کے بعد ایلون مسک کی حمایت

صدر ٹرمپ کا ٹائم میگزین کے سرورق کے بعد ایلون مسک کی حمایت

"ایلون زبردست کام کر رہے ہیں،" ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ “زبردست کام” کر رہے ہیں، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹائم میگزین نے اپنے نئے سرورق میں ٹیکنالوجی ارب پتی کو امریکی صدر کی میز پر براجمان دکھایا۔

وائٹ ہاؤس میں جاپانی وزیرِاعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران جب صدر ٹرمپ سے ٹائم میگزین کے نئے سرورق اور اس میں ایلون مسک کی تصویر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “کیا ٹائم میگزین اب بھی کاروبار میں ہے؟ مجھے تو معلوم بھی نہیں تھا۔”

ٹرمپ نے مزید کہا کہ مسک “حکومتی کرپشن، فضول اخراجات اور دھوکہ دہی” کو بے نقاب کرنے کا “زبردست کام” کر رہے ہیں۔

“آپ نے یو ایس ایڈ میں اس کا مشاہدہ کیا، لیکن دیگر سرکاری ایجنسیوں میں بھی ایسا بہت کچھ ہونے جا رہا ہے۔”

banner

ٹرمپ نے مزید کہا کہ “ایلون کے پاس ایک شاندار ٹیم ہے اور وہ کافی عرصے سے یہ کام کرنا چاہتے تھے۔ سب جانتے تھے کہ یہ مسائل موجود ہیں، لیکن اب یہ حقیقت میں بے نقاب ہو رہے ہیں۔”

ایلون مسک نے تاحال ٹائم میگزین کے سرورق پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر صدر ٹرمپ کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا۔

ٹائم میگزین کے 24 فروری کے شمارے میں سرورق پر ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ریزولوٹ ڈیسک پر بیٹھے دکھایا گیا ہے، جو امریکی صدور کے زیرِ استعمال ہوتی ہے۔

میگزین کے سرورق پر نمایاں عنوان “ایلون مسک کی واشنگٹن کے خلاف جنگ” تحریر ہے، جو ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے ذریعے حکومتی فضول اخراجات میں کمی کے لیے ان کی کوششوں پر روشنی ڈالتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024