Monday, December 9, 2024, 5:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ نے “بارڈر زار” نامزد کر دیا

ٹرمپ نے “بارڈر زار” نامزد کر دیا

چیف تھامس ہومن امریکہ کے نئے نگران اعلیٰ منتخب

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق دور کے قائم مقام امیگریشن چیف تھامس ہومن کا “بارڈر زار” یعنی نگران اعلیٰ کے طور پر انتخاب کیا ہے

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ” پر پوسٹ کیا کہ 62 سالہ ہومن جنوب میں میکسیکو اور شمال میں کینیڈا تک کے “ہماری قوم کی سرحدوں کے انچارج” ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بارے “کوئی شک نہیں” کہ ہومن “ایک شاندار” کام انجام دیں گے جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

نو منتخب صدر نے لکھا، “میں ٹام کو ایک طویل عرصے سے جانتا ہوں، اور ہماری سرحدوں پر پولیسنگ اور کنٹرول کرنے میں ان سے بہتر کوئی نہیں ہے۔

banner

ٹرمپ امیگریشن پر سخت موقف رکھنے والے اسٹیفن ملر کو پالیسی کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے طور پر بھی مقرر کرنے والے ہیں۔

نائب صدر منتخب جے ڈی وینس نے ملر کے ٹرمپ کی نئی انتظامیہ میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے اسے صدر کا “ایک اور شاندار انتخاب” قرار دیا۔

ہومن کی بطور “بارڈر زار” تقرری کے لیے سینیٹ کی توثیق کی ضرورت نہیں ہے۔

ہومن ایک سابق پولیس افسر اور بارڈر پیٹرول ایجنٹ ہیں۔

ٹرمپ کی جنوری 2017 سے جون 2018 تک پہلی صدارتی مدت کے دوران ہومن نے”یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ”، یا “آئس” کے قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024