Thursday, December 12, 2024, 2:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہم ٹرمپ کے جھوٹ اور افراتفری کے مزید چار سال نہیں چاہتے : اوباما

ہم ٹرمپ کے جھوٹ اور افراتفری کے مزید چار سال نہیں چاہتے : اوباما

ٹرمپ جنونی سازشی نظریات پھیلاتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوسرے روز حاضرین سے خطاب کرتے ہوے سابق امریکی صدر براک اوباما ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انھوں نے کہا کہ 78 سالہ ٹرمپ کو صرف اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد سے دلچسپی ہے۔ وہ جنونی سازشی نظریات پھیلاتے ہیں۔

اوباما کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار (ٹرمپ) امریکیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کا ملک اس طرح سے تقسیم ہو چکا ہے جس کو جوڑا نہیں جا سکتا۔

اوباما نے کہا کہ ہم ٹرمپ کی حکمرانی کے مزید چار برس نہیں چاہتے کیوں کہ اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ ہم افراتفری اور جھوٹ کے چار برس نہیں چاہتے۔

banner

اوباما نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ٹرمپ اپنی ڈیموکریٹک حریف کے سامنے شکست سے خوف زدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک صدر کاملا ہیرس کے لیے تیار ہے۔ وہ امریکی اقدار کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں”۔

اوباما نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ حرکت میں آئیں اور کاملا ہیرس اور ان کے نائب ٹیم والز کے حق میں ووٹ دیں۔

کنونشن سے سابقہ خاتون اول میشیل اوباما نے بھی خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے کاملا ہیرس کی نامزدگی کے بعد “امید لوٹ آئی ہے”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “فضا میں کوئی سحر انگیز اور شان دار چیز محسوس ہو رہی ہے”۔ واضح رہے کہ میشیل اوباما کو ڈیموکریٹس حلقوں میں بڑی مقبولیت حاصل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024